اسلام آباد(شہزاد پراچہ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے26کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی ہے جبکہ ترسیل کل تک مکمل کر لی جائے گی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے ملک کے تمام 859انتخابی حلقوں کے لئے 26کروڑ بیلٹ پیپر ز کی چھپائی کا کام تینوں سرکاری پریس اداروں میں مکمل کر لیا ہے۔
بلوچستان حکومت کا 8فروری کو حساس پولنگ اسٹیشنز پر انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کااعلان
ترجمان کے مطابق وہ حلقے جہاں بیلٹ پیپرز کی عدالتی فیصلوں کے مطابق دوبارہ چھپائی کرانا پڑی ہے ان کیلئے بھی بلیٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بروقت مکمل کر لیا گیا ہے اور اب پورے ملک میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل شروع ہے جو کل تک مکمل کر لیا جائے گا
ترجمان کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں 22کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے اور ان کی طباعت پر 800 ٹن سپیشل سیکیورٹی کاغذ استعمال ہواتھا۔
تاہم 2024 کے عام انتخابات کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں اور ان کی چھپائی پر 2,170ٹن کاغذ استعمال ہو ا ہے جس کی بڑی وجہ انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی بڑھی ہوئی تعداد ہے جوکہ 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں ڈیڑھ سو گنا زیادہ ہے۔
نگران حکومت کا ہاؤسنگ سوسائٹیز کو گیس کنکشن دینے کا فیصلہ
کمیشن کے ترجمان کے مطابق بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے عمل کے دوران مختلف مراحل میں کئی چیلنجز سامنے آئے جن میں عدالتی مقدمے اور امیدواروں کی بڑی تعداد شامل ہے
الیکشن کمیشن نے محدود وقت اور چیلنجز کے باوجود اپنی ذمہ داری پوری کی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بروقت مکمل کرکے اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ 8فروری کے انتخابات میں تمام ووٹرز اپنا حق رائے ہی استعمال کر سکیں۔
