پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماعلی ظفر نے کہا ہے کہ پارٹی میں ٹکٹوں کی کنفرمیشن ہوچکی ہے،یہ فیصلہ بھی ہو گیا کہ کون کہاں انتخابات لڑے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ تحریک انصاف اگلے 24 گھنٹے میں ٹکٹوں کیلئے نامزد ناموں کا اعلان کرے گی، ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے منظوری دی جاچکی ہے۔ ٹکٹوں کی 98 یا 99 فیصد افراد کی کنفرمیشن ہوچکی ہے۔
تحریک انصاف نے بلے کے نشان کی واپسی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اور منظوری ہوچکی ہے کہ کون کہاں انتخابات لڑرہا ہے، محض ایک یا 2 فیصد نشستوں پر کچھ معاملات ہیں جوطے ہونے ہیں، آج یا کل ٹکٹوں کی تقسیم اور نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا جائیگا۔
پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے اور عدالتی حکم نامے کے ساتھ ہی اعلان ہو جائیگا، وکلا اور ورکرز کا کوئی تناسب نہیں لیکن وکلا کی کافی تعداد کو ٹکٹیں دی جارہی ہیں، وکلا کی بڑی تعداد ہے جن کو ٹکٹیں دی جارہی ہیں۔
تحریک انصاف کے 624 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے دو روز قبل کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ اجرا کے لیے مشاورتی عمل مکمل ہوچکا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم چاہیں گے ہرصورت میں الیکشن ہوں،ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے، اور ہمیں امید ہے سپریم کورٹ وقت پر الیکشن کے انعقاد کویقینی بنائے گی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں پونے دو ارب کمی
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ 8فروری کو الیکشن ہونگے، ہماری سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ 8فروری کو الیکشن کرائیں۔ آج کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کاکوئی بھی بیان میرے ذریعے آئے گا،اس بارنظریاتی کارکنوں اور رہنماؤں کو ٹکٹس ملیں گے۔جسٹس کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا۔
