فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے جماعت گیارہویں اور بارہویں کے دوسرے سالانہ امتحانات برائے سال 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
5 ہزار روپےکے اصلی کرنسی نوٹ کی پہچان کیلئے ویڈیو جاری
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سال2023 کے دوسرے سالانہ امتحان میں حصہ لینے والے گیارہویں کلاس ریگولر انرولمنٹ 56643، کامیاب 45008, کامیابی کا تناسب%80.64 فیصد رہا ۔
سابق پرائیویٹ انرولمنٹ 1030 جبکہ 358سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب %37.02 فیصد رہا۔بورڈ کی مجموعی سالانہ انرولمنٹ کلاس گیارہویں 57673 تھی جس میں 45366 بچے کامیاب ہوئے۔
سعودی عرب نے پاکستانی طلباء کے لئے سکالرشپس کی تعداد بڑھا کر 700 کر دی
مجموعی کامیابی کا تناسب79.99 فیصد رہا۔ اسی طرح بارہویں جماعت سال2023 کے دوسرے سالانہ امتحان میں حصہ لینے والے بارہویں کلاس ریگولر انرولمنٹ 721، کامیاب 570،کامیابی کا تناسب80.51 فیصد رہا ۔
سابق پرائیویٹ انرولمنٹ 20096 جبکہ 13738سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب73.59 فیصد رہا۔بورڈ کی مجموعی سالانہ انرولمنٹ کلاس بارہویں 20817 تھی جس میں 14308 بچے کامیاب ہوئے۔مجموعی کامیابی کا تناسب75.10 رہا۔
کریڈٹ کارڈزکے ذریعے خریداری کے رجحان میں اضافہ
اس موقع پر چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا اور کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کی۔
بورڈ کی جانب سے رزلٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیاہے جبکہ سٹوڈنٹس 5050 پر اپنا رولنمبر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں ۔
