چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑینگے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنا جمہوری عمل نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی میانوالی،لاہور اور اسلام آبادسے لڑیں گے الیکشن لڑیں گے۔
نواز شریف کو پاکستان واپسی پر سیدھا جیل جانا پڑے گا، بیرسٹر علی ظفر
بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ کارکنوں کو ہدایات کردی گئی ہیں کہ اپنے کاغذات فائل کر دیں، امیدواروں کیلئے جیل میں موجود پی ٹی آئی رہنماؤں کو ترجیح دی جائے گی۔
اس موقع چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم 8 فروری کو ہر صورت میں الیکشن چاہتے ہیں، انشاءاللہ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔
