اسٹیٹ بینک کے مطابق 6 ماہ میں پہلی بار پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سالانہ بنیاد پر 64 فیصد کمی دیکھی گئی، نومبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔
ملک میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ
اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا،رواں مالی سال کے پہلے پانچ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.16 ارب ڈالر رہا۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 3.26 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔
