کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کر لی گئی ۔
انسداد کرپشن کی خصوصی عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں زیر حراست سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا.
کرپشن کا الزام ، نیب نے فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا
واضح رہے کہ فواد چوہدری پرکرپشن کا مقدمہ درج تھا جس میں مقامی عدالت نے سابق وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا تھا۔ گزشتہ دنوں نیب نے عدالت کی اجازت کے بعد فواد چوہدری کے وارنٹ کی تکمیل کرتے ہوئے ان کی اڈیالہ جیل میں گرفتاری ڈال دی تھی۔
