لاہور،اوپن مارکیٹ میں مرغی کے گوشت میں اتار چڑھا ئو کے بعد 7 روپے کی جبکہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، کمی سے نئی قیمت 463 روپے ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریٹیل میں زندہ مرغی 5 روپے سستی ہونے کے بعد 319 روپے کلو پر آگئی ہے، دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2 روپے اضافے سے 348 روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔
برائلر گوشت کی قیمت میں7 روپے کی کمی
یاد رہے کہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر برائلر مرغی کے گوشت میں مجموعی طور پر تقریبا 50 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔
