پی ٹی آئی کے وکیل عمیر نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ کل(اتوار) لطیف کھوسہ صاحب تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔
پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے التوا کے حوالے سے ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔
شفاف الیکشن کیلئے نگران وزرا کو ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
ہم چاہتے ہیں الیکشن 8فروری کو ہی ہو ،خالی الیکشن ہونا مقصود نہیں ، الیکشن کا صاف شفاف ہونا ضروری ہے۔
جو لیول پلئینگ فیلڈ کی بات ہو رہی تھی اب تو فیلڈ ہی کھینچ دی گئی ہے ،ہم یقینی بنانا چاہ رہے تھے کہ امپائر نیوٹرل کھڑے کریں۔
ہم نے کہا کہ انتظامی افسران کو ڈی آر اوزنا لگایا جائے ،پچھلے چار الیکشن جوڈیشری نے کرائے ہیں ،ہم ساروں کو کرپٹ نہیں کہہ رہے۔
اے این پی نے عام انتخابات کیلئے صوبائی و قومی اسمبلی کے مزید امیدواروں کا اعلان کردیا
الیکشن لڑ کر ہی سیاست کی جاتی ہے ،بائیکاٹ کرنے سے سیاسی جماعت کو نقصا ن ہی ہوتا ہے ،ہم نے الیکشن کا ایک بائیکاٹ کیا اور ہم نے بھی نقصان اٹھایا۔
آر اوز صوبائی عمل پر لگائے جا رہے ہیں اس لیے پٹیشن دائر کی ،پشاور ہائیکورٹ میں بھی ایک پٹیشن التوا ہے۔
الیکشن روکنے کی بات نہیں صاف و شفاف الیکشن کی بات ہو رہی ہے ،آگے بھی الیکشن کے عمل میں مسائل آئیں گے تو کیا انہیں بھی چیلنج نہیں کریں گے۔
کیا ہاتھ پائوں باندھ کر الیکشن لڑانا ہے ،بنیادی طور پر یہ میری اپنی پٹیشن تھی اس پر پارٹی سے مشاورت ہوئی ہے۔
ہم نے پشاور ہائیکورٹ میں بھی پٹیشن دائر کی ہے اور اس میں بھی کھڑے ہیں ،اس پٹیشن پر قیادت سے مشاورت کی گئی ہے۔
عام انتخابات ،اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کیلئے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
صاف شفاف الیکشن کا حق تمام ووٹرز کا ہے ،ہم نے ریکارڈ پر لانا ہے کہ مقبول جماعت کو کیسے کنارے لگایا جا رہا ہے ۔
کل ہماری میٹنگ ہونی ہے ، مشاورت کے بعد لائحہ عمل بنائیں گے،قانون میں عدالتوں میں جانا جرم ہو تو پھر تو عدالتیں ہی بند ہو جائیں گی۔
اس کیس میں ہم معافی والی بات نہیں، ہم میرٹ پر مقدمہ لڑیں گے،8فروری کو ہی الیکشن ہے اور ہم نے اسے بھر پور طریقے سے لڑنا ہے۔
