رحیم یارخان میں 6 ملسح ڈاکو صرافہ تاجروں سے 18 کروڑ روپے سے زائد کا سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تھانہ سٹی کے علاقے اسکول بازار پل پر ڈاکووں نے مزاحمت پر تاجروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 تاجر زخمی ہو گئے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ چھینے گئے سونے کی مالیت تقریباً 18 کروڑ سے زائد ہے، ادھر زخمی تاجروں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈکیتی کے ملزم کو رشوت لے کر چھوڑنے پر پورا تھانہ معطل
حکام کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کرکے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی ۔ دوسری جانب تاجروں نے واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
