توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنایا،نیب کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں گرفتاری ڈال دی گئی۔
شادی کب کر رہے ہیں؟ صحافی کے سوال پر بلاول بھٹوکا دلچسپ جواب
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی گئی ہے۔
وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی جائے گی،کل ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں توشہ خانہ تحائف وصولی میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔
اونچی اڑان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا توشہ خانہ کیس میں جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔ریمانڈ کے باوجود سابق چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے، وہیں تفتیش ہوگی۔
