انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے مقدمات میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کیخلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی جس سلسلے میں شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
گرفتاری کے بعد میں نے ان کی مانی ، نہ انہوں نے میری مانی ، شیخ رشید
عدالت نے شیخ رشید کے کیسز کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر سرکاری پراسیکیوٹر نے کہا کہ مزید موقع دیا جائے ، عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کرکے ریکارڈ پیش کریں۔ بعد ازاں عدالت نے شیخ رشید او راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کر دی۔
دریں اثناء عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ، 9 مئی کے مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا۔
190 ملین پائونڈ اسکینڈل ، توشہ خانہ کیس ، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں جمعے تک توسیع
انہوں نے کہا کہ اللہ بہتر کرے گا، زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑونگا، این اے 56 اور 57 سے الیکشن قلم دوات کے نشان پر لڑوں گا۔
