پی ٹی آئی کے سینئرنائب صدر و عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر افضل مروت نے باجوڑ پارٹی کنونشن کیلئے جانا تھا، انہیں چکدرہ سے گرفتار کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔
قبل ازیں پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی اور کہا کہ ہم شیر افضل مروت کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
