مسلم لیگ ن اور آئی پی پی قیادت کی ایک اور ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعد رفیق، راناثنا اللہ اور ایاز صادق ، جہانگیرترین کی رہائش گاہ پہنچے۔
مسلم لیگ ن نے پارٹی امیدواروں کے ٹکٹ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کے وفد نے جہانگیرترین اور عون چودھری سے ملاقات کی۔
مسلم لیگ ن اور آئی پی پی قیادت نے عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کی۔
ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ والے حلقوں کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے شہبازشریف اور جہانگیرترین کی ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پہلے ہی اصولی اتفاق ہوچکا ہے۔
وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز ، کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان سے معذرت
اس سے قبل شہبازشریف سے جہانگیر ترین اور عون چودھری کی ملاقات ہوئی،ملاقات گزشتہ روز ماڈل ٹائون میں ہوئی۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال اورسیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کی گئی ۔دونوں پارٹی کے رہنمائوں کی ملاقات45منٹ جاری رہی۔
مسلم لیگ ن کےقائد کے دیگرسیاسی جماعتوں اوررہنمائوں سے بھی رابطے جاری ہیں۔
