ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ٹیسٹ میچ کے دوران میزبان ٹیم کے وکٹ کیپر مشفیق الرحیم بیٹنگ کے دوران گیند کو ہاتھ سے روکنے پر آؤٹ قرار دے دیئے گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ڈھاکہ میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ ڈھاکہ میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر مشفیق الرحیم نے دوران بیٹنگ ہاتھ سے گیند روک لی۔
مشفیق الرحیم کے ہاتھ سے گیند روکنے پر کیوی کھلاڑی نے امپائر سے آؤٹ کی اپیل کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کردی
امپائر نے اپیل کیے جانے پر فیصلہ تھرڈ امپائر کے سپرد کر دیا جنہوں نے ویڈیو دیکھنے کے بعد مشفیق الرحیم کو آؤٹ قرار دے دیا۔
مشفیق الرحیم بنگلہ دیش کے پہلے کھلاڑی ہیں جو اس طرح سے آؤٹ قرار دیئے گئے ہیں۔
