ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم عتیق بٹ انسانی اسمگلنگ کے گینگ کا اہم کارندہ ہے، ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں انسانی اسمگلنگ کے 67 لاکھ روپے ٹرانسفر ہوئے ، ملزم کے خلاف کارروائی مشکوک بینک ٹرانزیکشن کی بنیاد پر کی گئی۔
یونان کشتی حادثہ، کوٹلی کے مزید 88 خاندانوں کا رابطہ، لاپتہ افراد کی تعداد 166 ہو گئی
ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم رقم کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یونان کے قریب بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور لاپتہ ہو گئے تھے۔
