پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ،اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کیے۔
بابراعظم دلوں کے کپتان ہیں،محمد رضوان
آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالرملیں گے،حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔
پاکستان میں آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے،آئی ایم ایف نے مہنگائی کو کم کرنے کے لیے فعال مانیٹری پالیسی اپنانے پر زور دیا ہے۔
آئی ایم ایف نے مالی استحکام،توانائی شعبے میں اصلاحات سمیت اہم اہداف پر اظہاراطمینان کیا۔
پنجاب حکومت کا سرکاری سطح پر الیکٹرک موٹرسائیکلیں خریدنے کا اعلان
پاکستان کو مالیاتی خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے مزیداقدامات کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے میں لاگت کو کم کرنے کیلئے مزید اصلاحات پر زور دیا ہے۔
ڈالر کی قیمت کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق رکھنا ہوگا،پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانا ہوگا۔
سرکاری اداروں اور گورننس اصلاحات سے روزگار کے مواقع اور سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہوگا۔
ایک روزہ عالمی کپ کا ایونٹ طویل ، پچ کی تبدیلی معمول کی بات ہے، آئی سی سی
دوست ممالک کے تعاون سے معاشی استحکام آ رہا ہے،وفاقی بجٹ پر عملدرآمد سے پالیسیوں میں تسلسل آیا ہے۔
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کی گئی،ایکس چینج مارکیٹ پر دبائو کم ہورہا ہے،
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبر میں ہونے کا امکان ہے،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کو قرض فراہمی کی منظوری دے گا۔
