سری لنکا کے کھلاڑی اینجلو میتھیوز نے کہا ہے کہ میں 15 سال سے کھیل رہا ہوں لیکن جو کچھ آج بنگلہ دیش نے کیا ایسا کبھی نہیں دیکھا۔
اینجلو میتھیوز نےٹائم آئوٹ کروانے پر بنگلہ دیشی کپتان سے میدان میں ہی بدلہ لے لیا
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹائم آئوٹ کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ یہ بنگلہ دیش تھا اسی لیے ایسا ہوا، مجھے نہیں لگتا کہ کسی اور ٹیم نے ایسا کیا ہوگا۔
بابر اعظم، محمد رضوان نے سٹے باز کمپنیوں کی کروڑوں روپے کی پیشکش ٹھکرادی
یہ شکیب الحسن اور بنگلہ دیش کی طرف سے ذلت آمیز تھا۔ اگر وہ اس طرح کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو اس میں بہت بڑی غلطی ہے۔
ورلڈ کپ سے بھارت مالا مال ،بی سی سی آئی کو ریکارڈ آمدنی
آج تک میں شکیب کی بہت عزت کرتا تھا لیکن وہ سب کچھ کھو بیٹھا۔ ہمارے پاس ویڈیو ثبوت ہیں، ہم بعد میں سامنے لائیں گے۔
