افغانستان نےنیدرلینڈز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق 180رنز کا ہدف افغانستان نے 31.3اوورز میں 3وکٹوں پر حاصل کر لیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران بارش کے کتنےفیصد امکانات؟
حشمت اللہ شاہدی56 اوررحمت شاہ52رنز بنا کر نمایاں رہے،عظمت اللہ عمرزئی31، ابراہیم زدران 20 اوررحمان اللہ گرباز نے 10رنز بنائے۔
رولوف وان ڈر مروے اور ثاقب ذوالفقار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیدرلینڈز نے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کیلئے 180رنز کاہدف دیا۔
ذکا اشرف اور شاہد آفریدی کے درمیان اہم ملاقات
سائبرانڈ اینجلبریچٹ58رنز بنا کر نمایاں رہے،میکس اوڈوڈ42، کولن ایکرمین29اوررولوف وان ڈر مروے11رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
آریان دت10،باس ڈی لیڈ اور ثاقب ذوالفقار 3،3رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،افغانستان کے محمد نبی نے3وکٹیں حاصل کیں۔نور احمد نے2اور مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ورلڈکپ 2023 :پاکستان کو نیوزی لینڈ سے میچ کتنے رنز سے جیتنا ضروری ہے؟صورتحال واضح
یہ افغانستان کی ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے ، پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان کے 8، 8 پوائنٹس ہو چکے ہیں۔

