انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فیصلہ کُن میچ میں ریزرو پلیئر ابرار احمد کو قومی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں کل نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستان کیلئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے کل کا میچ جیتنا ضروری ہے۔
فہیم اشرف ورلڈکپ کے بعد دلہا بننے کیلئے تیار، تقریبات کی تاریخیں طے پاگئیں
قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان جنوبی افریقہ کیخلاف ورلڈکپ میچ میں کنکشن کا شکار ہوئے تھے۔ انجری کے باعث انہیں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بھی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے شاداب خان ایک سال کے دوران تیسری مرتبہ کنکشن کا شکار ہوئے ہیں۔ شاداب خان تاحال فوری طرح فٹ نہیں ہوسکے ہیں، نائب کپتان کی کنکشن انجری کا نیوزی لینڈ کے میچ سے قبل آج دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان رواں ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والی ٹیم بن گئی
ذرائع کے مطابق اگر شاداب خان مکمل طور پر نیوزی لینڈ کے میچ کیلئے فِٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری طرف نیوزی لینڈ کی درخواست پر انجری کے شکار کیوی کھلاڑی میٹ ہینری کی جگہ آئی سی سی کی اجازت کے بعد اسکواڈ میں فاسٹ بولر کائل جیمی سن کو بھارت بلالیا گیا ہے۔
