ورلڈ کپ 2023 کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو 309رنز سے شکست دیدی ہے،400رن کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم90رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
آئی سی سی نے سلیم ملک کو ویٹرن کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی
وکرم جیت سنگھ25 اور تیجا ندامانورو14رنز بنا کر نمایاں رہے،ا سکاٹ ایڈورڈز12 اور سی برانڈ اینجل بریچٹ نے 11رنز بنائے۔
کولن ایکرمین10 اور میکس اوڈوڈ6رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، ایڈم زیمپا نے4 اورمچل مارش نے 2وکٹیں حاصل کیں،مچل اسٹارک،جوش ہیزل ووڈاورپیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی سابق کرکٹرز سے ملاقات
آسٹریلیا کے میکس ویل نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری بنائی۔
میکس ویل 44گیندوں پر106رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،ڈیوڈ وارنر93گیندوں پر104رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اسٹیو اسمتھ72،مارنس لبوشین62اورجوش انگلس نے 14رنز بنائے،لوگان وان بیک نے 4وکٹیں حاصل کیں،باس ڈی لیڈے نے 2اورآریان دت نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
