الحمراء آرٹس کونسل کے چیئرمین قاسم علی شاہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قاسم علی شاہ نے اپنا استعفیٰ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بھجوا دیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی سابق کرکٹرز سے ملاقات
قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ استعفی ٰذاتی مصروفیات کی بنا پر دیا ہے۔
قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چیئرمین لاہور آرٹس کونسل قاسم علی شاہ نے ملاقات کی ہے۔
قاسم علی شاہ نے چیئرمین لاہور آرٹس کونسل کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے سے معذرت کی ہے۔
ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت میں26اکتوبرتک توسیع
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قاسم علی شاہ کو فن و ثقافت کے فروغ کیلئے خدمات جاری رکھنے کی پیشکش کی ہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قاسم علی شاہ کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا قاسم علی شاہ نے مختصر دورانیے میں الحمرا ء کی درخشاں روایات کو آگے بڑھایا۔
اس موقع پر قاسم علی شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ ٹیم ممبر کے طورپر کام کرنا تا دیر یاد رہے گا۔
