افغانستان کیخلاف میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے اقدام نے شائقین کے دل جیت لئے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری تھی کہ اس دوران کریز پر موجود پاکستانی کپتان بابر اعظم کے جوتے کا تسما کھل گیا۔
سابق بھارتی کپتان بشن سنگھ بیدی چل بسے
بابر کے جوتے کا تسما کھلا دیکھ کر افغان ٹیم کے سینیئر کھلاڑی محمد نبی بابر کے پاس آئے اور ان کا تسما باندھنے کے لیے جھکنے لگے۔
تاہم بابراعظم نے سینیئر کھلاڑی کا احترام کرتے ہوئے محمد نبی کو ان کے جوتوں کو ہاتھ لگانے سے منع کر دیا اور خود تسما باندھا۔
سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی 4 ٹاپ ٹیموں کا بتا دیا
میچ کے ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے بابراعظم کے اس عمل کی کھل کر تعریف کی۔
A wonderful moment when Babar Azam didn’t let Mohammad Nabi tie his laces out of respect for Afghanistan’s most senior player. ❤️#Babar #PakvAfg #WorldCup23 pic.twitter.com/8ArvhgSXi2
— Kifayat Ullah (@Kifayat1856) October 23, 2023
