یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے فلسطین میں اپنی فوج کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھنے کی دھمکی دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فتح حاصل ہونے تک لڑائی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ جتنے اسرائیلی حماس نے یرغمال بنائے ہیں ہم انہیں واپس لے کر آئیں گے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا کہ حماس کو شکست ہو جائے گی تو اسرائیل غزہ کی پٹی کے تحفظ یا کسی بھی دیگر چیز کا ذمہ دار نہیں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا حماس پر اسرائیل سعودی سفارتی تعلقات کی کوششوں کو متاثر کرنے کا الزام
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں حالیہ تنازع سے قبل اسرائیل غزہ کو ایندھن اور دیگر ممالک سے غزہ بھیجی جانے والی امداد کی نگرانی کرتا تھا۔ اب غزہ کے لیے نیا سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ پہلے حماس کے انفرا اسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کریں گے اس کے بعد حماس کے بچے کھچے ٹھکانے ختم کرنے کے لیے فوجی آپریشن کیا جائے گا۔
