شہرہ آفاق ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے معروف ترک اداکار جلال آل نے اسرائیل کی غزہ کے اسپتال پر وحشیانہ بمباری کے بعد خاموش دنیا سے سوال کیا ہے۔
خاموش دنیا اور اسلامی ریاستوں کے لیے جلال نے انسٹا گرام پر غزہ کے اسپتال کی تصویر شیئر کی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔ اداکار نے ترک زبان میں جاری پیغام میں لکھا ‘اسرائیل! بس بہت ہو گیا، دوسری جنگ عظیم کی تاریخ میں ایک بے مثال نسل کشی ہوئی ہے، ہزاروں بے گناہ لوگوں، عورتوں اور بچوں کو شہید کر دیا گیا۔
ترکیہ زلزلہ، کورولش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت چل بسے
جلال آل نے لکھا کہ ‘دنیا خاموش ہے، جنیوا کنونشن کہاں ہے؟ خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے کہاں ہیں؟ کہاں ہیں اقوام متحدہ؟ کہاں ہیں انسانیت کے محافظ؟’
ترک اداکار نے اسلامی ریاستوں سے سوال کیا ‘ تم کہاں ہو دنیا کی امیر ترین اسلامی ریاستیں؟ اس نسل کشی کو روکنے کا کب کہو گے؟ کیا تم اس قوم سے ڈرتے ہو جس پر قرآن میں لعنت ہے؟۔
