مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں100روپے سے زائد کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی موجودگی میں پولٹری ایسوسی ایشن نے آئندہ دنوں میں چکن فی کلو250 روپے ہونے کی امید کا اظہار کردیا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پولٹری میں بھی 12سے 15فیصد یعنی 110روپے فی کلو چکن گوشت کی قیمت کم کردی گئی ہے۔
ہنڈا موٹر سائیکل سی ڈی 70 اور 125 کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی
اگر مرغی کی خوراک کے بیگ میں 1000روپے کمی آگئی تو مرغی کا گوشت 250روپے فی کلو پر آجائے گا ۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے۔ بجلی چوری کے خلاف بلاامتیاز کاروائی جاری رکھی جائے گی۔
