ملک کے بیشتر علاقوں میں 22 اکتوبر تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثرانداز ہو رہا ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش ، موسم سرد ہو گیا
اسی طرح 18 اور 19 اکتوبر کو ملک کے بیشترعلاقوں جنوبی پنجاب، وسطی بلوچستان اور شمال مغربی سندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
تاہم جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔
موسم سرما، پنجاب میں سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل
محکمہ موسمیات کے مطابق 21 اور 22 اکتوبر کو اس دوران مختلف علاقوں چترال، دیر اور سوات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
