اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ ہمیں حماس کے حملے کی منصوبہ بندی کا علم تھا مگر اس کی شدت کا اندازہ نہیں تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو حماس کے حملے سے پہلے اس کی منصوبہ بندی کی انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوچکی تھیں اور حملے سے چند گھنٹے پہلے یہ ظاہر ہو رہا تھا۔ مگر ہمیں حملے کی شدت کا اندازہ نہیں تھا۔
حماس رہنما کے گھر پر حملہ ، والد، بھائی، بھتیجا، پوتی شہید، غزہ کی سرحد پر 3 لاکھ اسرائیلی فوجی جمع
فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ حماس کے حملے کی منصوبہ بندی کی انٹیلی جنس اطلاعات کسی ممکنہ حملے کا خطرہ نہیں تھیں تاہم اسرائیلی فوج اس معاملے کو لے کر تحقیقات کر رہی ہے۔
