انگلیںڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر مارک ووڈ نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے دوران برق رفتاری میں قومی کرکٹر حارث روف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ون ڈے ورلڈکپ میں انگلش پیسر مارک ووڈ نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف 154 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا۔
پاک بھارت ورلڈکپ میچ سے قبل افتتاحی تقریب، ارجیت سنگھ آواز کا جادو جگائیں گے
مارک ووڈ کی طرف سے یہ گیند اس میگا ایونٹ کی تیز ترین گیند قرار دی گئی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ پاکستانی فاسٹ باولر حارث روف کے پاس تھا جنہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔
ون ڈے ورلڈکپ کے دیگر فاسٹ باولرز میں گیرالڈ کوئٹزی 149 کلومیٹر فی گھنٹہ کے ساتھ، مچل اسٹارک 147 اور لوکی فرگوسن 147 کی رفتار سے گیند پھینک چکے ہیں۔

