میکسیکو سٹی: میکسیکو میں تارکین وطن کی بس کو حادثے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تارکین وطن کی بس کے حادثے میں مرنے والوں کا تعلق ہیٹی اور وینزویلا سے ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، 3 فلسطینی شہید
میکسیکو حکام کے مطابق تارکین وطن کی بس میکسیکو امریکہ سرحد کی طرف جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔
