گلگت، چلاس اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
گزشتہ روز گلگت بلتستان ، چلاس اور گرد و نواح کے علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے ، جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ کب اور کہاں آئے گا؟ پیشگوئی نہیں کی جا سکتی، محکمہ موسمیات
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی گہرائی اور مرکز کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
