قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان زبانی تکرار کے حوالے سے گردش کرتیں تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے ساتھ تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے “فیملی” کا کیپشن درج کیا ہے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ،ممکنہ پاکستانی سکواڈ سامنے آگیا
اس کے علاوہ قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کیپشن کے ساتھ دل کا ایموجی بھی بنایا۔
واضح رہے ایشیا کپ میں سری لنکا سے شکست کے بعد میڈیا میں خبریں زیر گردش تھیں کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان ڈریسنگ روم میں زبردست زبانی تکرار ہوئی ہے۔
family ❤️ pic.twitter.com/VjKAFOTIE5
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) September 19, 2023
