پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کے بعد انکے چھوٹے بھائی حنین شاہ بھی شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز بننے لگے۔
دائیں ہاتھ سے تیز گیند بازی کرنے والے حنین شاہ اس وقت قائد اعظم ٹرافی 2023 میں لاہور بلیوز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ حنین شاہ اس سے پہلے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔
نوجوان فاسٹ باولر نے اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو گزشتہ سال ستمبر میں نیشنل ٹی 20 کپ میں وسطی پنجاب کی طرف سے کھیلتے ہوئے کیا تھا۔ ڈیبیو میں ہی انہوں نے 4 اوورز میں 28 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Presenting you Naseem Shah's brother Hunain Shah, he is representing Lahore Blues in the Quaid-e-Azam trophy 2023 #Cricket | #Pakistan | #HunainShah | #NaseemShah | #QeATrophy | #Qea23 | #LahoreBlues pic.twitter.com/DY7GSVA4XF
— Khel Shel (@khelshel) September 18, 2023
قائد اعظم ٹرافی 2023 میں لاہور بلیوز کی طرف سے پہلے میچ میں انہوں نے لاہور وائٹس کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کیں۔ حنین شاہ کی شکل و صورت کے علاوہ انکا بولنگ اسٹائل اور رفتار بھی نیسم شاہ جیسی ہے۔
گزشتہ سال حنین شاہ کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلی وکٹ حاصل کرنے کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔ حنین شاہ کی اس ویڈیو پر انہیں خوب پذیرائی ملی تھی۔
Hunain Shah picks up his first wicket in first-class cricket ☝️
Watch Live ➡️ https://t.co/LcfNgwD2hw#QeAT | #CPvBAL pic.twitter.com/ORrjwhsQJL
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 17, 2022
