پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے شوکاز نوٹس بھجوانے کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں تاحال کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ مل گیا ہے، سپریم کورٹ میں مصروف ہونے کے سبب اجلاس میں شرکت نہیں کر سکوں گا۔ پیپلز پارٹی میری اپنی جماعت ہے، مجھے کون پارٹی سے نکال سکتا ہے۔
لطیف کھوسہ لفٹ میں پھنس گئے، آدھے گھنٹے بعد نکال لیا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ شوکاز نوٹس نہیں ملا، نوٹس ملنے پر جواب دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کروں گا۔
