لاہور: استحکام پاکستان پارٹی نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کی سینئر لیڈر شپ نے رابط عوام مہم کے شیڈول کی سفارشات جہانگیر ترین کو بھیج دیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے ستمبر کے رواں ماہ سے ہی پنجاب بھر میں عوامی رابط مہم شروع کر دی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں پنجاب کے 9 اضلاع میں عوامی رابط مہم کے اجتماعات ہوں گے، جہانگیر ترین،علیم خان اور دیگر سئنیر لیڈر شپ اجتماعات سے خطاب کرے گی۔
استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب میں انتخابی مہم میں مسلم لیگ ن کے دورحکومت کے عوام دشمن اقدامات کو بھی ہدف تنقید بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: استور: حلقہ جی بی اے 13 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
آئندہ سیاسی حکمت عملی کے لیے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا باضابط اجلاس جلد طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
سی ای سی میں عوامی رابطہ مہم اور انتخابی حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی۔
