ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی طرف سے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی جس میں 18 اگست تک کے اعدادو شمار جاری کئے گئے۔
کولڈ ڈرنکس، چینی اور چائے کی پتی بھی مہنگی ہو گئی
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 24 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرکاری ذخائر کم ہوکر 7 ارب 93 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔
