چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا، حکومت منافع خوروں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔
شوگر ملز کی جانب سے ایک ماہ کے دوران چینی کی قیمت میں 25 روپے کلو تک اضافہ کیا جا چکا، جس کی وجہ سے ہول سیل میں چینی 150 روپے کلو کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ ریٹیل پر 160 روپے کلو سے بھی بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔
پشاور میں چینی مہنگی ، فی کلو قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی
ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ ملوں کی جانب سے چینی کی قیمت مصنوعی طور پر بڑھائی جا رہی ہے، وافر مقدار میں چینی کا ذخیرہ ہونے کے باوجود قیمتوں میں متواتر اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت منافع خوروں کے آگے بے بس ہے۔
