لاہور میں 9 مئی کو جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کا معاملے میں ملوث تحریک انصاف کے کارکنان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نےپی ٹی آئی کے268 کارکنوں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے، ملزمان کو تفتیش کے لیے بار بار بلوایا گیا لیکن پیش نہیں ہوئے، پی ٹی آئی کے 22 رہنماوں کو بھی اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے سابق معاون خصوصی کمرہ عدالت سے گرفتار
اشتہاری رہنماوں میں میاں اسلم اقبال،حماد اظہر،فرخ حبیب،زبیر خان نیازی شامل ہیں جبکہ اعظم خان سواتی،مراد سعید،علی امین گنڈاپور،اسدزمان چیمہ،حسان نیازی بھی شامل ہیں۔
تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا ، منزہ حسن نے بھی علیحدگی اختیار کر لی
اس کے علاوہ امتیازاحمد شیخ،حافظ فرحت عباس،واثق قیوم،غلام عباس،علی حسن بھی اشتہاری قراردیا گیا ہے ، عظمی خان ،علیمہ خان،عندلیب عباس،احمد خان نیازی اور کرامت کھوکھر اشتہاریوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔
