سابق صوبائی وزیر یاور بخاری کے بھائی خاور بخاری نے پاکستان تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
اٹک سے خاور بخاری پی ٹی آئی کے فوکل پرسن تھے، ان کے ساتھ ساتھ اٹک سے ہی سابق ایم پی اے سید اعجاز بخاری نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ دونوں رہنماؤں نے اٹک میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے۔
انتخابات ہوئے تو الیکشن لڑوں گا، نگران کابینہ کا حصہ نہیں بنوں گا: فوادچوہدری
دوسری جانب سابق رکن پنجاب اسمبلی ہاشم ڈوگر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں، ہاشم ڈوگر تحریک انصاف کے دور حکومت میں صوبائی وزیرداخلہ بھی رہ چکے ہیں۔
