سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر حبا فواد چوہدری نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں ہیں اور پیغام میں لکھا کہ انوار بھائی شفقت اور عاجزی و انکساری کی بہترین مثال ہیں، اللہ تعالی انہیں اپنے منصب کے تقاضے پورے کرنے میں کامیاب فرمائے۔
نامزد نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ صاحب سے ملاقات ہوئی۔ انوار بھائی شفقت اور عاجزی و انکساری کی بہترین مثال ہیں۔ اللہ انہیں اپنے منصب کے تقاضے پورے کرنے میں کامیاب فرمائے۔#PakistanZindabad pic.twitter.com/KbwY9HlEPy
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) August 13, 2023
