بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہوں گے ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے اتفاق کے بعد صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم ہائوس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں نام پر اتفاق کیا گیا۔
بعد ازاں صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے بھجوائی جانے والی نگران وزیراعظم کی سمری پر دستخط کر دیئے۔ صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت دی۔
نگران وزیراعظم کی دوڑ میں ایک اور اہم شخصیت کی انٹری
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے 3 نام شہبازشریف اور 3 میں نے دیئے ، جن میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انوارالحق کے نام پر اتفاق ہو گیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد شہباز شریف لاہور روانہ ہو گئے۔
ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قائد حزب اختلاف کے مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے ، وزیراعظم نے 16 ماہ میں بطور بہترین حزب اختلاف کی قیادت پر بھی شکریہ ادا کیا۔
