کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔
نواز شریف کی دبئی میں اہم ملاقاتیں، وطن واپسی کے روڈ میپ پر صلاح و مشورہ
ذمہ دار ذرائع کے مطابق آصف زرداری کراچی سے بذریعہ خصوصی طیارہ دبئی روانہ ہو ئے ہیں جہاں وہ چند روز قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی دبئی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ میاں نواز شریف اس وقت دبئی میں مقیم ہیں جہاں ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ عید بھی دبئی میں منائیں گے۔
چارٹر آف اکانومی پر دستخط کرنے کو تیار ہوں، آصف زرداری
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری گزشتہ دنوں بھی دبئی میں مقیم تھے جس کے بعد چیئرمین پی سی بی کے حوالے سے اہم فیصلہ منظر عام پر آیا تھا۔
