واشنگٹن: امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا ہے کہ وہ حوثیوں کے زیر قبضہ یمنی ساحلی شہر حدیدہ پر حملے سے باز رہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو چاہیے اپنے فوجی دستوں کو حدیدہ کی حدود سے دس کلومیٹر دور رکھے۔
امریکہ نے عرب امارات اور ان کی حمایت یافتہ فوجوں پر واضح کیا ہے کہ وہ ساحلی شہر پر حملہ کرنے سے باز رہیں ورنہ کسی فوجی حملے کی صورت میں انفراسٹرکچر تباہ ہوگا جس سے سنگین انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔
امریکہ اور متحدہ عرب امارات قریبی اتحادی ہونے کے ساتھ ساتھ یمن میں مسلح گروہوں کے خلاف مل کر کام کر رہے ہیں۔
