اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے عہدیداروں کے نام اور تفصیلات طلب کرلیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام پارٹی سربراہان کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ اپنی اپنی پارٹیوں کے عہدیداروں کے نام الیکشن کمیشن اور تمام ریٹرننگ افسران کو جلد از جلد ارسال کردیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین اور ترجیحی فہرستوں کو جاری کرنے کے لیے مجاز عہدے دار کا نام بھی طلب کیا گیا ہے۔
عام انتخابات میں تاخیر کی افواہیں زیرگردش ہیں تاہم نگراں وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان دونوں ہی عام انتخابات 25 جولائی کو کرانے پر متفق ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی 25 جولائی کو انتخابات کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
