اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ روٹی گینگ بنایا تھا لیکن بیگم کے آنے کے بعد اسی کے ساتھ کھانا کھاتا ہوں جس پر دوست طعنے مارتے ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی شادی سے متعلق کہا کہ میری شادی اتنی اچانک ہوئی کہ مجھے بھی یقین نہیں آتا، بگ بیش لیگ کیلئے میری رات 2 بجے کی فلائٹ تھی کیونکہ میری انگلی میں چوٹ آئی تھی اور ایکسرے رپورٹ اسی شام آنی تھی اس لیے ایک روز بعد 6 سے 7 بجے گھر آیا تو 8 بجے میری منگنی ہوگئی اور اگلے روز نکاح ہوگیا۔
امید ہے میں اپنی بہترین اہلیہ کے لیے اچھا شوہر ثابت ہوں گا، شاداب خان
ان کا کہنا تھا کہ روٹی گینگ ہے مگر اب بیگم آ گئی ہے تو اس کے ساتھ ہی کھانا کھاتا ہوں۔ ہماری شادی کو زیادہ وقت نہیں ہوا۔ غیر شادی شدہ دوست مجھے زیادہ طعنے مارتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی زیادہ تبدیلیاں تو میرے اندر نہیں آئیں لیکن اب کمرے میں زیادہ رہنے لگا ہوں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈسپلن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں ہمارے کوچز کا بہت کردار ہے، ہم ایک خاندان کی طرح ہیں، سب اکھٹے کھانا کھاتے ہیں، سب دوست ہیں۔
