پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا قیدیوں کی وین سے پہلا بیان سامنے آ گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ محمود قریشی پولیس وین سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ گرفتاری دینے پر خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پسی ہوئی عوام کی آواز بننے کے لیے اور بنیادی حقوق کی پاسداری کے لیے میں گرفتاری دے رہا ہوں۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماوں نے آج گرفتاری دی ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے کوئی گرفتاری نہیں کی، تحریک انصاف کے رہنما خود ہی پولیس وین میں سوار ہوئے،ہماری طرف سے ابھی تک گرفتاری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
