پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے کہا ہے کہ احسان اللہ کی خوش قسمتی ہے وہ مجھ سے بچ گیا۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی ٹیم سے میں اور احسان اللہ اکھٹے کھیلتے آ رہے ہیں، میں نے ان کی بولنگ میں بہت مرتبہ وکٹ کیپنگ بھی کر رکھی ہے۔
زلمی کو 56 رنز سے شکست، سلطانز کی ٹورنامنٹ میں دوسری جیت
انہوں نے کہا کہ مجھے ان کی بولنگ کا اچھی طرح اندازہ ہے، اس کی خوش قسمتی ہے کہ میں نے صرف دو گیندیں ہی کھیلیں اور وہ بچ گیا۔
