ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زین قریشی کو گرفتار کرنے اور اس پر تشدد کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، زین قریشی کو کل نہیں آج ہی گرفتار کر لیں، ہم بھاگیں گے نہیں۔
نواز شریف کے ساتھ غلط ہوا، شاہ محمود قریشی کا اعتراف
سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مؤقف پر قائم ہوں اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں، استعفے اور الیکشن لڑنا ہماری حکمت عملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین شکنی کی سزا سب کے سامنے ہے، انتظامیہ کے ذریعے من پسند نتائج حاصل کرنے کے ارادے سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا آج پنجاب میں نگراں سیٹ اپ غیرجانبدار ہے؟
عمران خان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نبھا رہے ہیں، اسحاق ڈار
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وفاداری اگر تبدیل کرنا ہوتی تو آج راجہ ریاض کی جگہ میں ہوتا لیکن مجھ جیسا لیڈر آف دی اپوزیشن ان کو منظور نہیں تھا۔
