مسلم لیگ ق نے سینیٹر کامل علی آغا کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے برخاست کر دیا۔
سیکریٹری جنرل ق لیگ طارق بشیر چیمہ نے کامل علی آغا کو رکنیت سے برخاست کیا۔
اس ضمن میں جاری خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر کامل علی آغا کو شوکاز نوٹس بھیجا گیا، وہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کی وضاحت نہ کرسکے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپ نے جان بوجھ کر پارٹی صدرچودھری شجاعت کی عزت اور مرتبے کو نقصان پہنچایا۔ آپ نے غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے قرارداد منظور کروا کر پارٹی کے آئین سے تجاوز کیا۔
مزید کہا گیا کہ آپ کو نہ صرف پارٹی کے عہدے بلکہ پارٹی کی رکنیت سے برخاست کیا جاتا ہے۔
