روس کے دارالحکومت ماسکو میں برفباری کا 33 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
ماسکو میں شدید برف باری نے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ ایک دن میں 15 انچ برف ریکارڈ کی گئی جس کے بعد برفباری کا33 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
اس سے قبل 1989 اور 1993 میں دسمبر کے وسط میں اس قدر برفباری ریکارڈ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، موسم ٹھنڈا ٹھار
اتوار کو ہونے والی برف باری کے باعث ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ۔ جبکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم رہا۔
ماسکو شہر میں ایک لاکھ سے زائد ورکرز اور 12 ہزار سے زائد گاڑیوں کو برفباری صاف کرنے کے کام پر لگایا گیا ہے۔
