کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ ریکوڈک کا تاریخی منصوبہ لندن میں طے پا گیا ہے۔
بلوچستان حکومت کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی نمائندے نے دستخط کیے اور بلوچستان حکومت کی جانب سے بھی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
معاہدے پر بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے نے بھی دستخط کیے۔ ریکوڈک منصوبے میں مجموعی طور پر 8 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کا رکن بنایا جائے، بلاول بھٹو
دستخط کے بعد پاکستان پر بین الاقوامی عدالت کا جرمانہ بھی غیر مؤثر ہو گیا۔ ریکوڈک سے متعلق پاکستان پر 6.5 ارب ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
بلوچستان حکومت کے مطابق ریکوڈک معاہدہ 16 دسمبر 2022 سے نافذ العمل ہو گا۔
